5 جولائی 2013 - 19:30
پاکستان: ڈاکٹر کی علاج کیلئے آنے والی طالبہ سے زیادتی

فیصل آباد میں نفسیات کے ڈاکٹر نے علاج کیلئے آنے والی نویں جماعت کی طالبہ کو مبینہ طور پر اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ابنا: پولیس کے مطابق نویں جماعت کی طالبہ نے الزام عائد کیا ہے کہ وہ اپنی والدہ اور بھائی کے ساتھ علاج کیلئے سول اسپتال گئی تھی، جہاں ڈاکٹر نے اسے علاج کیلئے کسی دوسری جگہ جانے کیلئے کہا، پھر نشہ آور مشروب پلا کر زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ متاثرہ لڑکی کی درخواست پر سول لائن پولیس نے ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ڈاکٹر نے مقامی عدالت سے 9 جولائی تک ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی ہے......../169